سکیورٹی فورسز کا ٹانک اور شمالی وزیر ستان میں آپریشن ، 6 دہشت گرد ہلاک 

سکیورٹی فورسز کا ٹانک اور شمالی وزیر ستان میں آپریشن ، 6 دہشت گرد ہلاک 
سورس: File

ٹانک : آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں آپریشنز کے نتیجے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 29 اور 30 جون کی رات ضلع ٹانک کے علاقے منزئی میں فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس دوران فوج کے سپاہیوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔ اس کے نتیجے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں بھی اس طرح کے ایک واقعے میں فوج نے مزید تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ مارے گئے  دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے۔

مصنف کے بارے میں