شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی ہلاک 

شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی ہلاک 
سورس: File

رزمک :شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں اہم کمانڈر مارا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے عظیم اللہ عرف غازی نامی دہشت گرد ہلاک۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ہلاک ہونے والے دہشت گرد سے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گرد عظیم اللہ عرف غازی سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

مقامی آبادی کی طرف سے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کا خیرمقدم  کیا گیا ہے۔ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں