Get Alerts

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، 3 دہشت گرد ہلاک ، 4 گرفتار

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، 3 دہشت گرد ہلاک ، 4 گرفتار
سورس: File

شمالی وزیر ستان : سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کے خلاف  دو کارروائیاں کی ہیں۔ 3 دہشت  گردوں کو ہلاک کر دیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں  خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر  کی گئیں ۔ پہلی کارروائی کے دوران زخمی  دہشت گرد کمانڈر اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ایک  اور کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے تین دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور گھریلو ساختہ بارودی سرنگیں برآمد کرلیں۔ 

ٹیگز: