Get Alerts

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئےاضافے کا اعلان

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئےاضافے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلے  پندرہ روز کے لیے بڑا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8.36 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 266.79 روپے فی لیٹر ہو گی۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 10.39 روپے فی لیٹر بڑھا کر 272.98 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق یہ اضافی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، اور اس فیصلے کے پیچھے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہے۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو سمری ارسال کی تھی، جس کے بعد وزیر خزانہ نے وزیراعظم کی مشاورت سے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگز: