Get Alerts

غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے سلامتی کونسل فوری کارروائی کرے ، پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

 غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے سلامتی کونسل فوری کارروائی کرے ، پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔

انہوں نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد پر عائد تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں اور متاثرہ علاقوں تک محفوظ رسائی یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے شہری ایک محدود علاقے میں محصور ہو کر بار بار نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں، جبکہ خوراک کی قلت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عاصم افتخار نے تجویز دی کہ فلسطینی ریاست کے قیام اور پائیدار امن کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی امن کانفرنس جلد از جلد بلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے سلامتی کونسل کو اب تاخیر کے بغیر مؤثر قدم اٹھانا ہوگا۔

ٹیگز: