Get Alerts

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور: لاہو اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

قصور ، مریدکے، شیخوپٌورہ، گوجرانوالہ۔ کامونکے، اور ننکانہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے  اور اس کی گہرائی 14 کلومیٹر جبکہ مرکز 25 کلومیٹر جنوب مغرب لاہور تھا۔

زلزلے سے باعث  عوام میں خوف ہراس پھیل گیا، لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں  اور دفاترسے باہر نکل آئے، اس زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ٹیگز: