Get Alerts

کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری: 32 مقامات پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان

کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری: 32 مقامات پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان

کراچی: شہر قائد کراچی کی 106 مرکزی سڑکوں میں سے 32 پر پارکنگ فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ بلدیہ عظمیٰ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت ضلع جنوبی، کیماڑی، وسطی، ملیر، کورنگی اور شرقی کے مختلف مقامات پر پارکنگ اب مکمل طور پر مفت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع جنوبی میں 3، کیماڑی میں 2، ضلع وسطی میں 5، ملیر اور کورنگی میں 7 جبکہ ضلع شرقی میں 15 مقامات پر پارکنگ فیس ختم کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جیلانی سینٹر موبائل مارکیٹ، ناز پلازہ سے آمنہ ٹاور ایم اے جناح روڈ، کوثر میڈیکو سے ایم ڈبلیو ٹاور، شارجہ مال سے کوہ نور ہال حب ریور روڈ، اور کے پی ٹی گیٹ نمبر 1 سے شیل پمپ ایم اے جناح روڈ تک بھی پارکنگ مفت ہوگی۔

ضلع وسطی میں ہارون شاپنگ مال، سرینا مارکیٹ، لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے لیاقت آباد نمبر 10 ایس ایم توفیق روڈ، چیز سپر سٹور شاہراہ پاکستان، سینٹرم شاپنگ مال راشد منہاس روڈ، کفایہ اور اومیگا مال نارتھ کراچی پر بھی مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

تاہم ضلع جنوبی، وسطی اور شرقی کی 11 وال باؤنڈری پارکنگ پر پارکنگ فیس برقرار رہے گی۔ شہریوں کو اب پارکنگ کے حوالے سے کافی راحت ملے گی اور وہ اپنے کاروباری و دیگر امور بہتر طریقے سے انجام دے سکیں گے۔

ٹیگز: