Get Alerts

26 ارکان کی ممکنہ نااہلی، آئینی تشریحات اور عدالتی فیصلوں کا جائزہ

26 ارکان کی ممکنہ نااہلی، آئینی تشریحات اور عدالتی فیصلوں کا جائزہ

اہور: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ایوان کے قواعد کی خلاف ورزی پر معطل کیے گئے 26 ارکان کے خلاف کارروائی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، سپیکر آفس نے ان ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے صوبائی وزارت قانون سے باضابطہ مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، اور آئینی و قانونی پہلوؤں پر سینئر قانون دانوں کی رائے بھی لی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل ارکان نے اپنے پارلیمانی لیڈر کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی، جو آئین کے تحت ان کی رکنیت ختم کیے جانے کی بنیاد بن سکتی ہے۔سپیکر آفس عاشورہ کے بعد ریفرنس بھجوانے کا ارادہ رکھتا ہے، جو بعد ازاں الیکشن کمیشن کے ذریعے ان ارکان کی ڈی نوٹیفکیشن کی کارروائی میں مددگار ہو گا۔

مزید برآں، سپیکر نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ایک عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ بھی شروع کر دیا ہے تاکہ قانونی بنیاد مضبوط کی جا سکے۔

ٹیگز: