اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں آئینی مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ تعیناتیوں سے پہلے ہونا چاہیے۔
اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی، جہاں پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر، تحریک انصاف کے دو اراکین اور خیبرپختونخوا کے وزیر قانون نے بھی جسٹس منصور کے مؤقف کی تائید کی۔