اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کی جانب سے مون سون اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ لی۔
اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے ادارے کی موجودہ حکمت عملی، خطرات سے آگاہی کے نظام، اور بروقت اطلاعات کی فراہمی کے نظام پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں ایکڑ زمین اور مکانات تباہ ہوئے، جس سے سبق سیکھتے ہوئے ہمیں مستقبل کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ایک کثیرالمقاصد قومی ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ اور انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی پر زور دیا۔