کراچی: حکومتِ سندھ نے یومِ عاشور کے موقع پر صوبے بھر میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام، یعنی 5 اور 6 جولائی 2025 (ہفتہ اور اتوار) کو صوبے بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کا اطلاق تعلیمی اداروں، دفاتر، بینکوں اور دیگر سرکاری محکموں پر بھی ہوگا۔ تاہم جلوسوں، سیکیورٹی اور انتظامی امور سے متعلقہ لازمی سروسز کے اہلکار معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی ملک بھر میں یومِ عاشور کے لیے تعطیل کا اعلان کر چکی ہے، جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔