Get Alerts

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا آغاز تیزی کے رجحان کے ساتھ

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا آغاز تیزی کے رجحان کے ساتھ

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے پہلے کاروباری دن مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری سیشن کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار 756 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 466 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں کے حصص میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ کی حالیہ کارکردگی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

کاروباری حلقوں کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت سرگرمیاں معاشی توقعات اور مارکیٹ کے رجحان کے لیے اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہیں۔

ٹیگز: