Get Alerts

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 5,200 روپے سستا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 5,200 روپے سستا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5,200 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے تک پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,458 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث آج سونے کی قیمتوں میں یہ نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

ٹیگز: