قانونی طور پر معاملات ٹھیک نہ رہے تو سپریم کورٹ جائیں گے: حسین نواز

قانونی طور پر معاملات ٹھیک نہ رہے تو سپریم کورٹ جائیں گے: حسین نواز

اسلام آباد: اسلام آباد کے جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے صاحب زادے حسین نواز سے ساڑھے 6 گھنٹے طویل پو چھ گچھ کی گئی۔ باہر آ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے ساتھ طویل سیشن ہوا اور مجھے دو گھنٹے انتظار بھی کرایا گیا۔ دوبارہ بھی بلایا گیا ہے جس کا سمن مجھے مل جائے گا۔ حسین نواز نے کہا 1999ء میں بھی اس وقت قید تنہائی میں طویل پوچھ گچھ ہوتی تھی وکیل سے ملنے نہیں دیا جاتا ہے۔

وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے نے مزید کہا کہ اگر معاملات قانون کے مطابق چلتے رہے تو ٹھیک ورنہ سپریم کورٹ جائیں گے۔ حسین نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ حسین شہید سہروردی سے آج تک یہ سب کچھ ہمارے ساتھ ہی ہوتا آیا ہے جس جس کو یہاں بلایا جائے گا وہ پیش ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میرے یا میرے بھائی بہن کے خلاف کسی بے ضابطگی کا ثبوت نہیں۔ میرے خاندان کے خلاف کوئی ثبوت ہے ہی نہیں تو سامنے کیسے آئے گا۔ حسین نواز نے اس موقع پر یہ نہیں بتایا کہ ان سے جے آئی ٹی نے کیا پوچھا ہے۔

یاد رہے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے 5 روز میں تیسری بار پیش ہوئے ہیں۔ اس سے قبل حسین نواز کو 28 اور 30 مئی کو طلب کر چکی ہے جس میں ان سے تقریبا 4 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں