ڈبلیو ایچ اونے بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نئی دہلی : عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے بھارت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ ڈبلیو ایچ او نے دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی جس میں 10 شہر صرف بھارت کے ہیں اور ان شہروں کی آلودگی کی وجہ سے آئندہ 10 برسوں میں بھارت میں دمہ کے مرض میں 20 فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ”ترقی اور صحت خدمات کے شعبہ میں چیلنجز“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں ڈبلیو ایچ او کی اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ شہروں کے بڑھنے اور بے قابو صنعتی سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 20 سب سے آلودہ شہروں میں سے 10بھارت میں ہیں جن میں گوالیار، الہ آباد، پٹنہ، رائے پور اور نئی دہلی سرفہرست پانچ شہروں میں شامل ہیں۔