Get Alerts

چیف الیکشن کمشنر نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

چیف الیکشن کمشنر نے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سر دار محمد رضا نے الیکشن کمیشن کا آج ہفتہ کو ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

حلقہ بندیوں کے مسئلے اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب کاغذات نامزدگی کالعدم کئے جانے کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ فوری طور سے منگوانے کا حکم دیا ہے،فیصلہ ملنے کے بعد کمیشن فیصلے کے مضمرات کا جائزہ لے کر اس پرعمل در آمد کا حکم دے گا ۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق چیف الیکشن کمشنر (آج) ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ، اجلاس میں کاغذات نامزدگی کے مسئلے اور اہم حلقہ بندیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔