وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچ گئے
کیپشن: وزیراعظم آج کوئٹہ اور زیارت کا دورہ کریں گے
سورس: file

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان   کوئٹہ اور زیارت کے ایک روزہ دورہ  پر بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ جائیں گے۔

وزیراعظم زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کا دورہ کریں گے اور زیارت میں خطاب بھی کریں گے۔

دورہ بلوچستان کے دوران سرکاری مصروفیات کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شام کو واپس اسلام آباد لوٹیں گے۔