گرمی میں اضافے کیساتھ ہی بجلی غائب، 12 سے 15 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

گرمی میں اضافے کیساتھ ہی بجلی غائب، 12 سے 15 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

لاہور: گرمی کے مارے عوام کیلئے بری خبر ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے اور مختلف علاقوں میں 12 سے 15 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی طلب 27 ہزار 700 میگاواٹ ہوگئی ہے جبکہ رسد 21 ہزار میگاواٹ ہے اور یوں ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 700 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کا شارٹ فال 750 میگا واٹ ہوگیا ہے جس کے باعث لاہور میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق گرمی میں اضافے اور بجلی کے شارٹ فال کے باعث لاہور کے دیہی علاقوں میں 12,12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ نواحی علاقوں میں 12 گھنٹوں سے زائد کی لوڈشیڈنگ بھی ہو رہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں