تحریک انصاف کا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سےرابطہ

 تحریک انصاف کا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سےرابطہ

لاہور: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے  ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر جماعت اسلامی سے رابطہ کیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر اور حسین اخوانزادہ  کا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔


تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر اور حسین اخوانزادہ نے ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور الیکشن میں مبینہ دھاندلی اور باہمی امور پر بھی گفت وشنید کی۔


دونوں رہنماؤں نے دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

مصنف کے بارے میں