فواد چودھری جو کر رہے ہیں ان کے ساتھ نہیں ہوں : اسد عمر 

فواد چودھری جو کر رہے ہیں ان کے ساتھ نہیں ہوں : اسد عمر 

لاہور : پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ فواد چودھری جو کر رہے ہیں میں اس میں ایکٹو نہیں ہوں۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت 13 جون تک منظور کر لی ہے اور انھیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

یاد رہے گذشتہ روز تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والے چند اہم رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد انکشاف کیا کہ سابق رہنماؤں کے درمیان مستقبل کے لائحہ عمل کو طے کرنے کے لیے رابطے جاری ہیں۔

فواد چوہدری، عمران اسماعیل، عامر کیانی اور مولوی محمود نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے بعد انھوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ’پاکستان کے اندر معاشی، آئینی، سیاسی غیر یقینی موجود ہے جس کی ذمہ دار پی ڈی ایم حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ان حالات میں اپوزیشن کی پوزیشن خالی نہیں رہنی چاہیے۔ بحران کو حل کرنے کے لیے ہم کوششیں کریں گے۔

مصنف کے بارے میں