Get Alerts

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد پر فردِ جرم عائد کردی گئی

بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد پر فردِ جرم عائد کردی گئی

ڈھاکہ :بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (ICT) نے باضابطہ فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ 2024 میں ہونے والے عوامی احتجاج کے دوران مبینہ طور پر ہونے والی زیادتیوں کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

عدالت کی کارروائی کو براہِ راست نشر کیا گیا، جس میں شیخ حسینہ واجد، سابق وزیرِ داخلہ، اور پولیس کے آئی جی کو شریکِ مجرم قرار دیا گیا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2024 کے عوامی احتجاج کے دوران طاقت کا بے جا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت گزشتہ سال عوامی احتجاج کے بعد ختم کر دی گئی تھی، اور وہ اس وقت بھارت میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکومت نے ان کی حوالگی کے لیے بھارت سے درخواست کی ہے، تاہم بھارت نے تاحال اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

ٹیگز: