کراچی : شہر قائد میں ہفتے کی صبح 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے قائدآباد کے قریب تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 5 بج کر 33 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں نے سوشل میڈیا پر جھٹکوں کے حوالے سے تجربات شیئر کیے۔