Get Alerts

بلوچستان میں بھارتی مداخلت بےنقاب، دہشت گردی کی پشت پناہی کے شواہد موجود ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بلوچستان میں بھارتی مداخلت بےنقاب، دہشت گردی کی پشت پناہی کے شواہد موجود ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی، ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ بھارت دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے کوئٹہ میں قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار اور پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پائیدار امن پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور دشمن قوتیں اس امن کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہوں گی۔

ٹیگز: