Get Alerts

ایران معاہدے میں جوہری امور کا ذکر نہ ہونے کا دعویٰ فیک نیوز ہے: صدر ٹرمپ

ایران معاہدے میں جوہری امور کا ذکر نہ ہونے کا دعویٰ فیک نیوز ہے: صدر ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران معاہدے کے حوالے سے امریکی ٹی وی چینل "سی این این" کی رپورٹنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے یکسر غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سی این این نے معمول کے مطابق ایک بار پھر ’’فیک نیوز‘‘ پھیلائی اور غلط طور پر یہ رپورٹ کیا کہ ایران معاہدے میں جوہری امور کا کوئی ذکر ہی نہیں ہے۔ انہوں نے حقیقت واضح کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں واضح طور پر درج ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا اور یہ جوہری معاملات ہی اس پورے معاہدے کا سب سے مرکزی حصہ ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام پر نہایت مضبوط اور تفصیلی شقیں شامل ہیں اور درحقیقت اس معاہدے کا زیادہ تر حصہ اسی اہم موضوع پر مشتمل ہے۔

ٹیگز: