Get Alerts

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی: اراکین کے شکایات کے انبار، وزیر اعلیٰ خاموش، اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی قائم

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی: اراکین کے شکایات کے انبار، وزیر اعلیٰ خاموش، اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی قائم

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے حالیہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، جس کے مطابق پارٹی کے اراکینِ اسمبلی اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران صوبائی اراکینِ اسمبلی (ایم پی ایز) نے مختلف محکموں کی کارکردگی اور افسر شاہی کے رویے سے متعلق شکایات کے انبار لگا دیے۔ درجنوں ممبران نے حلقوں کے کام نہ ہونے پر شدید مایوسی اور بے بسی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں ارکان کی تند و تیز گفتگو اور تنقید کا جواب دینے کے بجائے خاموشی اختیار کی اور صرف اراکین کے پوائنٹس نوٹ کرتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کے اندر واضح تقسیم بھی دکھائی دی جہاں کل 57 اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی جبکہ 34 اراکین اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ پارٹی کے اندر بڑھتے ہوئے اس خلفشار اور ناراض اراکین کو منانے کے لیے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ایک 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ارکان کے تحفظات دور کرنے کے لیے کام کرے گی۔

ٹیگز: