ملازم نے کمپنی چھوڑنے کے لیے انوکھا استعفیٰ لکھ دیا

 ملازم نے کمپنی چھوڑنے کے لیے انوکھا استعفیٰ لکھ دیا

نیویارک:کئی بار آپ نے دیکھا ہو گا کہ کمپنی سے تنگ آکر استعفیٰ ددے دیتے ہیں ۔اور انداز بھی پروفیشنل ہی رکھتے ہیں چاہے کمپنی کے باس یا کسی سے کتنی ہی رقابت کیوں نہ ہو ۔

لیکن نیویارک  میں ملازم نے اپنی  کمپنی چھوڑتے ہوئے ذرا انوکھے انداز میں استعفیٰ دیا۔ اس نے اپنا استعفیٰ ٹوائلٹ پپر پر لکھا اور نیچے کموڈ بھی بنا دیا۔ اس شخص کی بیوی نے اس استعفے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس کے بعد یہ وائرل ہوگیا۔ 

اس شخص نے استعفے میں لکھا کہ میں اس انداز میں استعفیٰ دے کر کمپنی کو اپنے ساتھ کیے جانے والے سلوک کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ کمپنی کہاں جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے اس شخص کے عمل کو ناپسند کرتے ہوئے بچگانہ قرار دیا ہے