قرضہ اد ا نہ کرنے پر تین بچوں کے باپ کو جلاڈالا

قرضہ اد ا نہ کرنے پر تین بچوں کے باپ کو جلاڈالا

اسلام آباد: نہ زمیں پھٹی نہ آسمان گرا  ،ٹیکسلا میں صرف 4 ہزار قرض نا لوٹانے پر 3 معصوم بچوں کے باپ کو زندہ جلا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تیس سالہ نوجوان عمران کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق عمران کے جسم کا 85 فیصد حصہ جلا ہے۔

 نوجوان کے والد نے بتایا کہ عمران سلمہ ستارے کے کارخانے میں کام کرتا تھا، اس پر4 ہزار روپے کا قرضہ تھا اور تنخواہ نا ملنے کے باعث وہ قرضہ ادا نہیں کرسکا، جس پر ملزمان نے اسے باندھ کر جلادیا۔

عمران کے والد نے کہا کہ ٹیکسلا پولیس نے ملزمان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔شہریوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔