کک2 میں سلمان خان کی ہیروئن کون ہوں گی؟

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اور سابق مس سری لنکا جیکولین فرنینڈس کی سال 2014ءمیں ریلز ہونے والی فلم ”کک ‘ ‘ بکس آفس پر شائقین کی جانب سے بے حد پسند کی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی دونوں اداکاروں کی ایک ساتھ جوڑی کو بھی خوب سراہا گیا۔ تاہم خبریں گردش کر رہی ہیں کہ یہ دونوں اداکار ایک مرتبہ پھر اسی فلم کے سیکوئل میں نظر آئیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز ساجد ناڈیاوالا گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی سپر ہٹ فلم ”کک“کا سیکوئل بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ جس میں ایک مرتبہ پھر دبنگ خان کی اداکاری نظر آئے گی۔ ساجد سلمان خان کے کہنے پر ہی کک کے سیکوئل کے سکرپٹ پر کام کر رہے ہیں۔اسی درمیان سلمان خان کی جانب سے ایمی جیکسن کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کی افواہ بھی گردش کر رہی تھی ۔ تاہم اب خبریں گردش کر رہی ہیں کہ فلم کے لیے جیکولین فرنینڈس سلمان کی ہیروئن بنیں گی۔فلم کی سکرپٹ فائنل ہونے پرسلمان خان کو دکھایا جائے گا۔