اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 13 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 13 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

راملہ: اسرائیلی فوج نے بیت المقدس اور ملحقہ علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے دوران 13 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ غرب اردن میں شمالی شہر نابلس میں جماعین میں اسرائیلی فوج نے سابق فلسطینی اسیر کو حراست میں لے لیا۔ مقامی شہری جہاد شحادہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے بیٹے عبدالرحمان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عبدالرحمان کی 20 روز بعد شادی تھی اور وہ اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھا۔ ادھر قراوہ بنی حسان میں سلفیت کے مقام پر اسرائیلی فوج نے نوجوان محمد عبداللہ ریان کو حراست میں لے لیا۔ راملہ میں الامعری کیمپ میں چھاپے کے دوران 3 فلسطینیوں فراس جبر شوعانی، مروان الشنی، محمد ابو رویس کو حراست میں لیا۔

اسرائیلی فوج نے بیت لحم سے تلاشی کے دوران یوسف ابو الھوی، محمد داد مرزوق صلاح جب کہ مراح رباح سے عمرو محمود عمرو الشیخ اور محمود اسماعیل الشیخ کو حراست میں لے لیا۔ الخلیل شہر میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران عریف نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور محمود عودہ الحروب کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔