پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دیدی

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ 
روومین پاول 64 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور 56، حسیب اللہ خان 50، عامر جمال 13 اور صائم ایوب 1 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 
کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ تبریز شمسی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز ہی بنا سکی اور یوں اسے 24 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 
کپتان عماد وسیم نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہ ہو سکے جبکہ میتھیو ویڈ 53، ایڈم روسنگٹن 15، طیب طاہر 6، عرفان خان 4، شعیب ملک 1، بین کٹنگ 15، عامر یامین 8 اور عاکف جاوید 7 رنز بنا سکے۔ 
پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی اور عامر جمال نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مجیب الرحمن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

مصنف کے بارے میں