لاہور میں کوڑا ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے سفارشات پیش

 لاہور میں کوڑا ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے سفارشات پیش

لاہور:  پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کوڑا ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے سفارشات پنجاب حکومت کو پیش کردی گئیں۔

ذرائع ے بتایا کہ  ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے لاہور میں  فی گھر سے کوڑا ٹیکس وصولی کی سفارشات پیش کردی گئیں۔

ذرائع نکے مطابق لاہور میں کوڑا اٹھانے کے لیے فی گھر سے ماہانہ 250 روپے سے 2000 روپے تک ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو  پیش کی گئی سفارشات میں کمرشل ایریا کے لیے 500 سے 10 ہزار روپے تک ماہانہ ٹیرف عائد کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے تجویز وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہیں، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ٹیکس لاگو ہوگا۔

ذرائع کا  مزید کہنا ہے کہ لاہور میں کوڑا ٹیرف عائد کرنے سے 12 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوسکتا ہے،ریونیو سے حکومتی خزانے پر ایل ڈبلیو ایم سی کے اخراجات کا بوجھ کم ہوگا، ایل ڈبلیو ایم سی کے سالانہ اخراجات 20 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں