پشاور سمیت صوبےکے 33 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

 پشاور سمیت صوبےکے 33 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

 پشاور:  پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 33 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی۔

سات روزہ مہم  8مارچ تک جاری رہے گی جس  میں 77لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں  گے۔

انسداد پولیو مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں  جن  کی موثر نگرانی اور سکیورٹی  یقینی بنانے کیلئے بھی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔


وزارت صحت کا کہنا  ہے کہ مشکل حالات کے باوجود پولیو مہموں کا انعقاد بچوں کی صحت کے لیے حکومت ، معاون اداروں اور پولیو ورکرز کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔مہم کے دوران  پولیو ورکرز گھر گھر جاکربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

مصنف کے بارے میں