بارش سے موسم خوشگوار  ، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

 بارش سے موسم خوشگوار  ، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

لاہور، اسلام آباد :پنجاب کے کئی شہروں میں  بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔  مسلسل بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بارش کی وجہ سے   راولپنڈی میں میٹرو بس سٹیشنز کی چھتیں ٹپکنے لگیں ۔ر اولپنڈی میں بھی وقفے وقفے سے کبھی تیز اور کبھی آہستہ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے راولپنڈی میں بارشوں کی  پیشگوئی پر رین ایمرجنسی نافذکرکے واسا فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔
راولپنڈی چکلالہ میں ابتک 22 ملی میٹر جبکہ شمس آباد کے مقام پر  20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نالہ لئی اور شہر کے بڑے نالوں کی بھی مانیٹرنگ کی جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔

مصنف کے بارے میں