کیلیفورنیا: اگر آپ اے آئی ٹیکنالوجی سے تھک چکے ہیں اور ہر ایپ یا ڈیوائس میں اے آئی فیچرز سے تنگ ہیں، تو فائر فوکس ویب براؤزر نے آپ کے لیے ایک آسان حل نکالا ہے۔
فائر فوکس نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو بنیادی طور پر ایک "اے آئی کِل سوئچ" کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے آپ فائر فوکس میں موجود تمام اے آئی فیچرز کو بند کر سکتے ہیں، جیسے چیٹ جی پی ٹی یا چیٹ بوٹ سائیڈ بار کو روکنا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو فائر فوکس براؤزر کی تازہ ترین اپ ڈیٹ (ورژن 148) انسٹال کرنی ہوگی۔ اپ ڈیٹ کرنے کے بعد، براؤزر کی سیٹنگز میں جائیں، وہاں "AI Controls" کو منتخب کریں اور پھر "Block AI Enhancements" آپشن کو ان ایبل کر دیں۔
اس آپشن کو فعال کرنے کے بعد، فائر فوکس میں موجود تمام اے آئی فیچرز بند ہو جائیں گے، اور آپ کو مزید کسی مداخلت کا سامنا نہیں ہوگا۔ یہ فیچر ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو اے آئی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے بچنا چاہتے ہیں یا ان کے لیے یہ خصوصیات پریشان کن ہیں۔