Get Alerts

ایرانی پاسداران انقلاب نے برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو نیا کمانڈر انچیف مقرر کر دیا

ایرانی پاسداران انقلاب نے برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو نیا کمانڈر انچیف مقرر کر دیا

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے برگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو نیا کمانڈر انچیف نامزد کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق، جنرل وحیدی اس سے قبل ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور انہیں شہید علی خامنہ ای کے جنگجو ساتھی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ ان کی تقرری کے بعد، وہ نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، تاہم حکام نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی قیادت کونسل کے رکن منتخب ہوگئے ہیں، جو عارضی طور پر سپریم لیڈر کے فرائض انجام دے گی۔ یہ کونسل ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی چیف جسٹس پر مشتمل ہے۔ مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے تک، یہ کونسل رہبر کے فرائض سنبھالے گی۔

ایرانی آئین کے مطابق، اگر رہبرِ اعلیٰ کی موت، استعفے یا برطرفی کی صورت میں یہ ذمہ داریاں ایران کے صدر، عدلیہ کے سربراہ اور نگہبان شوریٰ کے ایک رکن اٹھاتے ہیں۔ ان تین افراد میں سے کسی ایک کی معذوری کی صورت میں مجمع تشخیص مصلحت نظام نیا رکن منتخب کرتا ہے، اور پھر مجلس خبرگان رہبری رہبرِ اعلیٰ کا انتخاب کرتی ہے۔

ٹیگز: