اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح نو بجے طلب کیا گیا ہے۔ پی ایم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق، اجلاس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی اور جنگی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جس میں ایران-اسرائیل کشیدگی اور دیگر علاقائی مسائل پر بریفنگ دی جائے گی۔
اس کے علاوہ، اجلاس میں قومی سلامتی کے امور، افغانستان کے خلاف کارروائیاں اور امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے اور ایک اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔