افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےکے کوئی  شواہد نہیں ملے، ایلس ویلز

افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےکے کوئی  شواہد نہیں ملے، ایلس ویلز
کیپشن: Image Source: Twitter

اسلام آباد : امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کیطرف سےافغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کوئی  شواہد نہیں ملے، ایٹمی طاقتیں کو تنازعات کا شکار نہیں ہو نا چاہیے۔علاقائی تنازعات نے سارک کے مؤثر کردار کو متاثر کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ، امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے کہا کہ افغانستان سے متعلق زلمے خلیل زاد کی ملاقاتوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔  ہم کسی علیحدگی پسند تحریک کی حمایت نہیں کرتے، بدقسمتی سے افغانستان پاکستان ایکشن پلان پربڑی پیش رفت نہیں ہو سکی،  کسی بھی ملک کوغیر ریاستی عناصر کوسپورٹ نہیں کرنا چاہیے۔

 ایلس ویلز نے وزیراعظم عمران خان کے غیرریاستی عناصرکیخلاف کارروائی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد خوش آیند ہے ۔  وزیراعظم پاکستان ہمسایوں کیساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں جبکہ حکومت کا   ایف اےٹی ایف کےتحت کالعدم تنظیموں کیخلاف اقدامات خوش آیند ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکاکے درمیان بہترین تجارتی تعلقات ہیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی  حجم 6.6 بلین ڈالر ہے۔