Get Alerts

بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، کسی بھی قسم کی جارحیت کابھرپور جواب دیا جائےگا: آرمی چیف

بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، کسی بھی قسم کی جارحیت کابھرپور جواب دیا جائےگا: آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان کی جانب سے فی الفور اور مؤثر ردعمل دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جاری جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جوانوں اور افسران سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم قومی مفادات، خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کیلئے پاک فوج ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔

ٹیگز: