Get Alerts

ایران اب ایٹمی طاقت نہیں بن سکتا، ہم اسے وینزویلا بنا دیں گے:صدر ڈونلڈ ٹرمپ 

ایران اب ایٹمی طاقت نہیں بن سکتا، ہم اسے وینزویلا بنا دیں گے:صدر ڈونلڈ ٹرمپ 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی فوجی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ نے ایرانی ایٹمی پروگرام کی کمر توڑ دی ہے۔ اوول آفس میں عالمی میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر انتہائی اہم انکشافات کیے۔
صدر ٹرمپ نے فاتحانہ انداز میں بتایا کہ امریکی B-2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے ایرانی ایٹمی تنصیبات پر درست نشانہ لگاتے ہوئے انہیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا  "ایران اب کبھی ایٹمی ملک نہیں بن سکے گا۔ ہماری فضائی طاقت نے وہ کر دکھایا جو ناممکن سمجھا جا رہا تھا۔
صدر ٹرمپ نے بحری محاذ پر ہونے والے نقصان کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی حملوں میں 159 ایرانی جہاز سمندر کی تہہ میں پہنچا دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بحری قوت اب مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے اور تہران اب کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کے قابل نہیں رہا۔
ایران کے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب امریکہ کے ساتھ نئے معاہدے کے لیے "بے تاب" ہے، لیکن واشنگٹن اپنی شرائط پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا     "ہم ایران کو وینزویلا بنا کر ہی دم لیں گے۔ ان کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا، یا تو وہ ہماری شرائط مانیں یا مکمل معاشی تباہی کے لیے تیار رہیں۔

ٹیگز: