Get Alerts

پاکستان ٹیم کی شانداز فتح پر پاکستان پوسٹ نے ایسا اعلان کر دیا کہ کھلاڑی خوشی سے نہال

پاکستان ٹیم کی شانداز فتح پر پاکستان پوسٹ نے ایسا اعلان کر دیا کہ کھلاڑی خوشی سے نہال

پاکستان پوسٹ آفس قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں فتح پر ڈاک ٹکٹ جاری کر رہا ہے

لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی تاریخی فتح کے اعزاز میں پاکستان پوسٹ ڈاک ٹکٹ جاری کررہے ہیں. پوسٹ سٹیمپ چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی کے لئے خراج تحسین پیش کرے گا.پوسٹ سٹیمپ 10 روپے سے 50 روپے تک کے ہونگے ۔

جمعرات سے شروع ہونے والی اس سٹیمپ پاکستان میں تمام پوسٹ آفس پر دستیاب ہو نگی۔اس کے علاوہ گورنمنٹ  اسلامیہ کالج لاہور کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر 8 روپیہ کی ایک پوسٹ سٹیمپ آج جاری کی گئی ہے.

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دی اور تاریخ رقم کی ۔پاکستان کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنا  پورے ملک کے لئے ایک فخر تھا اور یہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا آغاز تھا۔اس کامیابی کے بعد ورلڈ XI نے  اور سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا  دورہ کیا اور آٹھ سال کے بعد لاہور میں ٹی 20 میچ ہوا۔پوسٹ آفس پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور قومی ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کی شاندار فتح پر ایک یادگار قدم اٹھا رہا ہے ۔

پاکستان پوسٹ آفس نجی سیکٹر سے مقابلہ کرنے کیلئے کئی طرح سے اقدامات اٹھا رہا ہے جیسے حال ہی میں لاہور میں  لبیک سروس متعارف کرائی گئی ہے جو ابھی ٹیسٹنگ فیز میں ہے ۔