فاروق ستار کا 5 نومبر کو ہر صورت میں جلسے کا اعلان

فاروق ستار کا 5 نومبر کو ہر صورت میں جلسے کا اعلان

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے رواں سال ہونے والی مردم شماری کے نتائج کے خلاف 5 نومبر کو مزار قائد پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ ہماراجلسہ مردم شماری کے نتائج اور جی ڈی اے کی ریلی کرپشن کے خلاف ہے۔ ہم نے 15روز پہلے انتظامیہ کو کراچی میں 5 نومبر کے جلسے کا بتا دیا تھا، لیکن 2دن پہلے کہا گیاجلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، اور صوبائی حکومت نے صاف منع کردیا کہ ضلع ایسٹ میں ایک وقت میں دوجلسے نہیں ہو سکتے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے 5نومبر کا جلسہ کرنا بہت ضروری ہے، جلسے کی اجازت نہ دینا ہمارے ساتھ ایک اور زیادتی ہے، روکاگیاتو بھی 5نومبرکومزارقائدیالیاقت آباد 10نمبرانٹرسیکشن پرجلسہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ ہمارے بینر اور پرچم اتاررہی ہے جبکہ جماعت اسلامی اور جمیعت کے پرچم لگے ہوئے ہیںاور یہ باورکرایاجارہاہے کہ بینرز،جھنڈے لگانے کی اجازت نہیں۔
فاروق ستار نے اپنے اوپر لگے منی لانڈرنگ کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر سرفرازمرچنٹ کامنی لانڈرنگ کاالزام لغو،بے بنیاد ہے۔ 22اگست سے پہلے منی لانڈرنگ ہوئی تو میرے علم میں نہیں، ارشد وہرا بھی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ان پر لگنے والا الزام جھوٹاہے۔