گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو:فواد چوہدری 

Gilgit-Baltistan,PMIK,GB,Imran Khan
کیپشن: Image Source :File Photo

 اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی مخصوص قیادت اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زد پہنچا رہی ہے،اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا تحریک انصاف  کوئی ایسا بیانیہ نہیں بنا رہی کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت مودی دوستی میں اندھی ہو گئی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پے در پے جلسوں میں (ن) لیگ کی مخصوص قیادت جن کے پیسے پھسے ہوئے ہیں وہ اپنی سیاست میں ریاست کے مفاد کو زد پہنچا رہی ہے، ایاز صادق کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔

فوادچوہدری نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو نیا صوبہ مبارک ہو، اب آپ کو وہ تمام آئینی حقوق حاصل ہوں گے جو پاکستان کے باقی صوبوں کے عوام کو ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور وعدہ پورا کیا اور بھارت کے رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

فوادچوہدری نے ایک اور ٹوئٹ میں عوام سے رائے لیتے ہوئے پوچھا کہ ہندوستان کے پاکستان کے اندر موجود ایجنٹوں کیساتھ کیا سلو ک ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا بدقسمتی سے فوج دشمنی میں نواز شریف کے نئے چمچے بن کر ابھرے ہیں نہ ان کی زبان لڑکھڑا ئی نہ کسی کی ٹانگیں ،ہندوستان نے جب بھی پاکستان کی طرف قدم بڑھائے ہم ٹانگیں توڑنے کیلئے تیار ہیں ۔