ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ
کیپشن: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 20 پیسے اضافہ کر دیا ہے۔ 

اوگرا نے نومبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے 20 پیسے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سیلنڈر 155 روپے 80 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2559 روپے 35 پیسے ہو گئی جبکہ اکتوبر میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2403 روپے 55 پیسے کا تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2021ء کیلئے ہے۔