حب: گاڑی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق

حب: گاڑی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق
کیپشن: حب: گاڑی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

کوئٹہ: حب میں آر سی ڈی روڈ پرگاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا گاڑی میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے جبکہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق آر سی ڈی روڈ دھماکے سے جاں بحق شخص کی شناخت اکرم ساجدی کے نام سے ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے حب میں میر اکرم ساجدی کی گاڑی پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر اکرم ساجدی آواران کی معروف سیاسی شخصیت تھے۔ 

گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع پنجگور کے ایک بازار میں دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا تھا ۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پنجگور دھماکے میں 2 افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردانہ کارروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کرنا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ علاقے مستونگ روڈ پر  فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ کے قریب  خود کش دھماکا فورسز کی گاڑی پر کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق خودکش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ فورسسز کی گاڑی ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو سیکورٹی دے رہی تھی۔ اس واقعے میں 4 افراد کے جاں بحق اور جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔