سردیوں میں گیس نہیں ملے گی ، وزارت پٹرولیم نے خطرے کی گھنٹی بجادی 

سردیوں میں گیس نہیں ملے گی ، وزارت پٹرولیم نے خطرے کی گھنٹی بجادی 
سورس: File

اسلام آباد: وزارت پیٹرولیم نے موسم سرما میں گیس کے بڑے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا۔ سردیوں میں گھریلو صارفین کو صبح ، دوپہر اور شام کو تین وقت گیس ملے گی۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ سردیوں میں طلب و رسد کے تناسب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت رواں برس گیس بحران میں شدت کا خدشہ ہے۔ موسم سرما میں گیس کی دستیابی اور طلب کیا ہوگی، اس کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایل این جی کی درآمد کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو 24گھنٹوں میں 3اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔ وزارت کی جانب سے ترجیحات طے کرلی گئی ہیں کہ بحران کے دوران کس سیکٹر کو کتنی گیس فراہم کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں