ورلڈ کپ: آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہو گا

ورلڈ کپ: آج جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہو گا
سورس: File

پونے: انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ہو گا۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 32 واں میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈیڑھ بجے مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ سٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا۔   

1c625c054d51c93215cc102766b1333c

ورلڈ کپ 2023میں جنوبی افریقہ 6 میچز  میں سے5 میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی 6 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد کیویز 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہیں۔

دونوں ٹیمیں ون ڈے میچز میں 71 بار آمنے سامنے آچکی ہیں، جن میں سے نیوزی لینڈ نے 25 بار جیتا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ نے 41 بار جیتا ہے۔ون ڈے ورلڈ کپ میں دونوں آٹھ بار آمنے سامنے آ چکے ہیں نیوزی لینڈ نے آٹھ میں سے چھ بار جیتے ہیں جبکہ باقی دو بار جنوبی افریقہ نے جیتے ہیں۔

ممکنہ پلیئنگ الیون:

جنوبی افریقہ : ٹیمبا باوما (کپتان)،  کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)،  رسی وین ڈیر ڈوسن،  ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن،  ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن،  کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا ، جیرالڈ کوٹزی/ تبریز شمسی،  لنگی نگیڈی
نیوزی لینڈ :  ول ینگ، ڈیون کونوے،  راچن رویندرا،  ٹام لیتھم (کپتان، وکٹ کیپر)،  ڈیرل مچل،  گلین فلپس، مچل سینٹنر،  جمی نیشم،  میٹ ہنری،  ٹرینٹ بولٹ ، ٹم ساؤتھی/لوکی فرگوسن

مصنف کے بارے میں