شاہین شاہ آفریدی   ون ڈے  رینکنگ میں پہلی پوزیشن پربراجمان ،آسٹریلوی بائولر جوش ہیزل ووڈ  اور  محمد سراج  سے آگے نکل گئے

 شاہین شاہ آفریدی   ون ڈے  رینکنگ میں پہلی پوزیشن پربراجمان ،آسٹریلوی بائولر جوش ہیزل ووڈ  اور  محمد سراج  سے آگے نکل گئے

دبئی: شاہین شاہ آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرآگئے ۔آئی سی سی کے مطابق ون ڈے میں باؤلرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 673 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں

ہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور 656 پوائنٹس کے ہمراہ محمد سراج تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں موجود نہیں ہے۔دوسری جانب بیٹرز کی رینکنگ میں مسلسل آؤٹ آف فارم بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔

وہ 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارتی بیٹر شبمن گل 816 کے  ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، انہیں کپتان بابراعظم کو نمبر ون کی پوزیشن سے ہٹانے کیلئے محض ایک بڑی اننگز درکار ہے۔

مصنف کے بارے میں