Get Alerts

ایپ سیپ کے چیئرمین کا او آئی سی۔کامسٹیک سیکرٹریٹ کا دورہ، تعلیمی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد:پاکستان کی نجی جامعات کی تنظیم ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سیپ) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے اسلامی تعاون کی سائنس و ٹیکنالوجی کی قائمہ کمیٹی (او آئی سی۔کامسٹیک) سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے کامسٹیک اور ایپ سیپ کے مشترکہ منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا، جن کا مقصد رکن ممالک میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور استعداد کار میں اضافہ ہے۔ فلسطینی طلباء کے پاکستانی جامعات میں داخلوں اور وظائف میں معاونت کو جاری رکھنے اور غزہ میں تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں فریقین نے پانچویں ریکٹرز کانفرنس کی تیاریوں اور بین الاقوامی تربیتی پروگرام کے آغاز پر تبادلۂ خیال کیا، جبکہ مشترکہ تربیتی پروگراموں، علمی مواد کے عربی اور فرانسیسی تراجم، اور او آئی سی ممالک کے محققین کی معاونت کے ذریعے تعلیمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔

ملاقات کے آخر میں دونوں رہنماوں نے سائنس و ٹیکنالوجی کی ترویج اور اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: