Get Alerts

پنجاب اور سندھ بار کونسل کے انتخابات جاری، ووٹنگ شام 5 بجے تک

پنجاب اور سندھ بار کونسل کے انتخابات جاری، ووٹنگ شام 5 بجے تک

لاہور:پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں 52 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ 29 عدالتوں اور ہائیکورٹ بار کے ہالز میں جاری ہے اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں بھی پولنگ جاری ہے، جہاں 5 نشستوں کے لیے 21 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ تقریباً 6 ہزار وکلاء حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سندھ بار کونسل کی 33 نشستوں کے لیے کراچی سمیت دیگر شہروں میں ووٹنگ جاری ہے، جہاں صوبے کے 27,300 وکلاء آئندہ پانچ سال کے لیے اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔

ٹیگز: