اسلام آباد:آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق، اجلاس میں ای ایف ایف پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط کے ساتھ کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی اضافی رقم کی منظوری بھی متوقع ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبر کو طے پایا تھا، جس کے بعد توقع ہے کہ قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط جاری کر دی جائے گی۔